Thursday , April 24 2025

بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل اور واہگہ بارڈر بند کرنے کا اعلان

کراچي(مانيڻيرنگ ڊيسک سنڌسماءَچار) بھارت نے سندھ طاس معاہدہ فوری معطل اور واہگہ بارڈر بند کرنے کااعلان کیا ہے، بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق بھارت نے پاکستان میں سفارتکاروں کی تعداد محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستانی شہریوں کو ویزے بھی نہیں دئیے جائینگے. اس معاملے پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مسری نے بتایا کہ کیبنٹ کمیٹی برائے سیکیورٹی (سی سی ایس) کا اجلاس آج وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں ہوا. بھارت نے پاکستان سے سفارتی تعلقات مزید محدود کرتے ہوئے بھارتی دفاعی اتاشی کو پاکستان سے واپس بلانے کااعلان  بھی کیا ہے . بھارت میں موجود تمام پاکستانیوں کے ویزے منسوخ  کرتے ہوئے پاکستانیوں کے لیے ہر قسم کے ویزے بھی ختم کرنے کااعلان کیا گیا ہے. بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستانیوں کو 48گھنٹے میں بھارت چھوڑنےکا حکم دیا ہے ،واہگہ اٹاری بارڈر بند اور بارڈر چیک پوسٹ ختم کر دی جائے گی. بھارتی سیکریٹری خارجہ کے مطابق اس حملے کی سنگینی کو تسلیم کرتے ہوئے سی سی ایس نے اقدامات کا فیصلہ کیا ہے کہ ’1960 کا سندھ طاس معاہدہ اس وقت تک معطل رہے گا جب تک پاکستان سرحد پار دہشت گردی کی حمایت سے دستبردار نہیں ہو جاتا‘۔

About admin

Check Also

پاڪ – ايران گئس پائيپ لائين؛ پاڪستان کي ايران جو آخري نوٽيس

پاڪستان؛ آمريڪي پابندين سبب پاڪ ايران گئس پائيپ لائن منصوبي تي عمل نه ڪيو، هاڻي …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *